77 ویں لوکارنو فلم فیسٹیول سوئٹزرلینڈ کی جانب سے شاہ رخ خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ
” ساری دولت ساری طاقت ساری دنیا پر حکومت بس اتنا سا خواب ہے ” بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان پر یہ گیت 1997 میں ریلیز ہوئی فلم "یس باس ” میں فلمایا گیا تھا اور آج 27 سال بعد شاہ رخ خان اس گیت کو حقیقت میں بدل کر دکھا رہے ہیں آج شاہ رخ خان ملک کے ہی نہیں دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں لوگوں کے پسندیدہ ادا کا ر بن گئے ہیں یا یوں کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ دنیا پھر میں انڈیا کے برانڈ ایمبیسڈر کے. کے طور پر شناخت بنا چکے ہیں بالی ووڈ آئیکان شاہ رخ خان کو 77 ویں لوکارنو فلم فیسٹیول جس کا انعقاد سوٹنر ٹاون لوکارنو سوئٹر لینڈ میں عمل میں لایا گیا
کیرپر اچیومنٹ جیسے باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس طرح شاه رخ خان یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے انڈین فلم ایکٹر بن گئے ہیں اس ایوارڈ کو حاصل کرتے وقت شاہ رخ خان بلاک پائنٹ ،بلاک شرٹ جیکیٹ اور ٹروزر میں بہت ہی خوبصورت دکھائی دے دے رہے تھے ایوارڈ حاصل کرتے وقت سوئیزر لینڈ کے لاکھوں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب دکھائی دے رہے تھے سوئٹزرلینڈ میں ماحول کی گرمی کے باوجود اس ایوارڈ تقریب میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے اپنی تقریر میں سوئیزر لینڈ کی عوام سے اپنے فلمی سفر سینما کی اہمیت اپنے خیالات کے علاوہ کچھ لطیفے بھی سنائے ۔
اسٹیج پر آنے سے قبل شاہ رخ خان کی فلموں کے ہائی لائٹس اسکرین پر پروجیکٹ بھی کئے گئے 58 سالہ شاہ رخ خان اس موقع پر کافی خوش اور جوش میں دکھائی دے رہے تھے