انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان فلم ’کِنگ‘ کے سیٹ پر زخمی

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان فلم ’کِنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں پٹھوں کی چوٹ لگی ہے اور فوری علاج کے لئے وہ اپنی ٹیم کے ساتھ امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

 

اگرچہ چوٹ سنگین نہیں بتائی جا رہی، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اسی لیے فلم کی اگلی شوٹنگ کا شیڈول اب ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہوگا۔

 

جولائی تا اگست کے دوران فلم سٹی، گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو، اور وائی آر ایف اسٹوڈیوز میں طے شدہ شوٹنگز منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تاہم شاہ رخ یا ان کی ٹیم نے اس خبر کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button