انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے ڈائرکشن میں بننے والی فلم میں کریں گے کام

ممبئی: بالی وُڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور اُن کے بیٹے آرین خان جلد ہی ایک بڑے پراجیکٹ میں ساتھ نظر آ سکتے ہیں لیکن اس بار والد کیمرے کے سامنے ہوں گے اور بیٹا کیمرے کے پیچھے۔

 

 

تازہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرین خان اپنے والد شاہ رخ خان کو ڈائریکٹ کرنے کی تیاری میں ہیں اور یہ فلم 2027 میں شوٹنگ فلور پر جا سکتی ہے۔

 

شاہ رخ اور گوری خان کے بڑے بیٹے آرین خان نے بطور فلم میکر اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔ انہوں نے نیٹ فلکس انڈیا کے لیے “The Bads of Bollywood” نامی سیریز بنائی جو انڈسٹری کی چمک دمک کے ساتھ ساتھ اس کے اندرونی

 

 

پہلوؤں کو بھی دکھاتی ہے۔ اس شو کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔نیٹ فلکس شو کی کامیابی کے بعد اب آرین نے اپنے کیریئر کو اگلی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ ایک فُل لینتھ

 

 

 

فیچر فلم کی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں جو ان کا تھیٹرِکل ڈیبیو ہوگا۔ اس کے بعد وہ اپنے اگلے پراجیکٹ میں اپنے والد شاہ رخ خان کو بطور ہیرو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 2027 میں ایک ساتھ نظر آئیں گے باپ اور بیٹا۔“آرین چاہتے ہیں

 

 

کہ وہ پہلے اپنی ایک کامیاب تھیٹر فلم دیں اور خود کو بطور فلم میکر منوائیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ صرف شاہ رخ خان کے بیٹے ہونے کی وجہ سے انہیں پہچان ملے۔ اسی لیے وہ پہلے اپنی فلم مکمل کریں گے اس کے بعد ہی والد کو ڈائریکٹ

 

 

کریں گے۔”ذرائع کے مطابق باپ بیٹے نے فلم کی کہانی تقریباً فائنل کر لی ہے۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو یہ فلم 2027 میں شوٹنگ کے لیے جائے گی۔کچھ وقت پہلے ایک مداح نے شاہ رخ خان سے سوشل میڈیا پر پوچھا تھا“کیا ہم

 

 

کبھی آپ کو آپ کے بیٹے کی فلم میں دیکھ سکتے ہیں؟”شاہ رخ نے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیا “اگر وہ مجھے افورڈ کر سکے!!! اور میرے نخرے برداشت کر سکے!”ان کے اس مزاحیہ جواب نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے لیکن اب

 

 

لگتا ہے کہ وہ مذاق حقیقت بننے جا رہا ہے۔آرین خان ابتدا سے ہی کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (USC) سے فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کہانی

 

 

سنانے کے فن کو نئی نسل کے احساسات کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔“The Bads of Bollywood” کے ذریعے انہوں نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف تفریحی بلکہ سوچنے پر مجبور کرنے والا مواد بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

 

فی الحال شاہ رخ خان سدھارتھ آنند کی ہدایت میں بن رہی فلم “King” کی تیاری میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی پہلی جھلک ان کے 60ویں یومِ پیدائش پر ریلیز کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ

 

 

شاہ رخ چند دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کر رہے ہیں جن میں سے کچھ میں وہ گیسٹ اپیئرنس میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button