انٹرٹینمنٹ

سوپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس 18 کا پرامو شوٹ کیا _ سیزن کی ہوسٹنگ کے لئے فیس کے طور پر 180 کروڑ دئے جانے کی خبریں

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ

5 اکٹوبر سے کلرس چینل پر آن ایر ہونے جارہے ٹی وی کے سب سے مشہور متنازعہ اور ہاٹ ریالٹی شو بگ باس 18 کے پرامو کو بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے ممبئی کے فلم سٹی میں شوٹ کیا۔دبنگ سلمان خان اس موقع پر بلاک بلیزر و بلاک پائنٹ کے ساتھ بلو شرٹ پہنے ہوے تھے انہوں نے اس موقع پر میڈیا فوٹو گرافرس کو کئی زاویوں سے اپنے فوٹو گراف بھی دیئے۔ پچھلے کچھ دنوں سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ سلمان خان اس بار بگ باس شو ہوسٹ نہیں کریں گے۔

 

کیونکہ وہ اپنی آنے والی فلم ” سکندر ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ زخمی بھی ہوئے جس کی وجہ یہ قیاس بھی لگایا جا رہا تھا کہ سلمان اس سیزن کے بگ باس ہویسٹ نہیں کر پائیں گے۔ذرائع کی مانیں تو وجیہ سلمان کی فیس کو لے کر تھی۔ سلمان خان جو اس شو کے لئے صرف ” ویک اینڈ کا وار ” شوٹ کرتے ہیں جس کے لیے وہ صرف دو دن شوٹنگ کرتے ہیں بنایا جاتا ہے کہ انہیں اس کے لئے ان کی فیس کے طور پر میکرز کی جانب سے ماہانہ 50 کروڑ ادا کئے جاتے رہے ہیں لیکن میزبانی کے لئے سلمان خان کی ٹال مٹول کو دیکھ کر خود میکرز نے ان کی فیس میں بھاری اضافہ کردیا ہے

 

کیونکہ میکرز اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ اس شوکی کی ٹی آر پی صرف سلمان خان کی وجہ سے ہی بڑھ سکتی ہے کیونکہ او ٹی ٹی پر انیل کپور کی جانب سے بگ باس کو ہوسٹ کئے جانے کے نتائج کچھ خاص نہیں رہے تھے ایسے میں اب خبر ہے کہ بگ باس کے میکرز نے بگ باس سیزن 18کی میزبانی کے لئے سلمان خان کو فیس کے طور پر 60 کروڑ روپے ماہانہ ادا کریں گے۔اس طرح میکرز کو اس پورے سیزن کے لئے جو 90 دن کا ہوتا ہے۔سلمان خان کو 180 کروڑ ادا کرنے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button