انٹرٹینمنٹ

تلگو فلم اداکارہ سمنتا نے دوسری شادی کرلی

حیدرآباد: ٹالی ووڈ کی معروف اداکارہ سمنتا نے فلم ساز راج نڈِمورو سے شادی کرلی۔ پیر کی صبح کوئمبتور کے ایشا یوگا سینٹر میں واقع لِنگ بھَیراوی مندر میں ان دونوں کی شادی سادگی کے ساتھ انجام پائی۔ سمانتھا سرخ ساڑی اور

 

راج کریم و سنہری رنگ کے کُرتے میں شریکِ حیات بنے۔ سمنتا نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔کچھ عرصے سے سمنتا اور راج نڈِمورو کے تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں۔ سمنتا نے پہلے

 

بھی راج کے ساتھ اپنی قریبی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد ان خبروں کو مزید تقویت ملی۔ سمنتا کے پروڈیوس کردہ فلم “شُبھم” میں راج نے کریئیٹو پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کیا تھاجس کے بعد دونوں کی تصاویر فلم کی

 

کامیابی کے جشن میں بھی وائرل ہوئی تھیں۔سمنتا نے حال ہی میں ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں اپنے کیریئر میں کئی جرات مندانہ فیصلے کر چکی ہیں رسک لے کر آگے بڑھنا سیکھا اور اب چھوٹی کامیابیوں کو بھی

 

سیلیبریٹ کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ وہ باصلاحیت اور محنتی لوگوں کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں۔ اسی پوسٹ کے ساتھ راج نڈِمورو کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر نے عوام کی توجہ اپنی جانب

 

مبذول کرائی تھی۔شادی کی تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو مبارکبادیں دینا شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے ان کی پہلی شادی

 

بالی ووڈ سپر اسٹار ناگرجنا کے بیٹے ناگا چینتنیہ ساتھ ہوئی تھی جو ناکام ثابت ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button