انٹرٹینمنٹ

’دی کیرالا اسٹوری‘ کے وقت آدھے ملک نے مجھے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ داکارہ ادا شرما کا انکشاف

ممبئی : مختلف اور منفرد کہانیوں کا انتخاب کر کے ناظرین کو محظوظ کرنے والی اداکارہ ادا شرما ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کے مرکزی کردار پر مبنی فلم ’دی کیرالا اسٹوری‘ (The Kerala Story) جو 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، نے

 

 

سینمائی اور سیاسی حلقوں میں زبردست بحث چھیڑ دی تھی۔ حال ہی میں ادا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم کی ریلیز کے وقت ملک میں ’’آدھے لوگ انہیں مارنا چاہتے تھے‘‘۔ادا شرما نے بتایا ’’رسک والے کردار ہی کیریئر کو نیا مقام

 

 

دیتے ہیں۔ میں نے فلم 1920 سے فلمی دنیا میں قدم رکھا وہی میرا پہلا بڑا چیلنج تھا۔ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ آنے سے پہلے میں ہمیشہ کسی اچھی کہانی کی تلاش میں رہتی تھی۔ اس فلم نے میری زندگی بدل دی۔ اس کے بعد میں نے بستر:

 

 

دی نکسل اسٹوری میں کام کیا۔ ان دونوں فلموں کے دوران مجھے دھمکیاں ملیں۔ ملک کے آدھے لوگ مجھے مارنا چاہتے تھے جبکہ باقی آدھے میری تعریف کر رہے تھے اور انہوں نے ہی میری حفاظت کی۔‘‘اسکرپٹ کے انتخاب پر بات کرتے ہوئے

 

 

آدھا شرما نے کہا کہ انہیں صرف چیلنجنگ کردار ہی پسند ہیں۔ ’’اگر کردار میں جذبات نہ ہوں تو مجھے اچھا نہیں لگتا۔ اس میں ایکشن سین ضرور ہونے چاہئیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میری اداکاری دیکھ کر

 

 

میرا خاندان تھوڑا فکر مند ہو جائے اگر یہ سب نہ ہو تو وہ کردار کرنے کا فائدہ ہی کیا؟‘‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button