انٹرٹینمنٹ

انیل کپور کی ہوسٹنگ کی وجہ ٹی وی ناظرین کی بگ باس شو سے دوری !

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ 

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ بگ باس ایک انڈین ریالٹی ٹیلی ویژن شو ہے۔ جو ڈچ (نیدرلینڈ) کے ریالٹی شو بگ برادر پر مبنی ہے ۔اس شو میں کائینٹس ایک ایسے مکان میں رہتے ہیں جنہیں باہر کی دنیا کی کوئی خبر نہیں ملتی ۔جن پر ہر بار مکان میں لگے کیمروں باہر کی نظر رہتی ہے انہیں کیپٹین شپ جینے کیلئے کئی ٹاسکس کو پرفارم کرنا پڑتا ہے عوام کے ووٹ اور ساتھی کانٹنٹس کی ناپسندیدگی کی وجہ ہر ویک اینڈ پر کانٹسٹنٹ کو گھر سے بے گھر ہونا پڑتا ہے اور مقررہ مدت کے کامیاب اختتام پر ووٹوں کے حصول کی بنیاد پر کسی ایک کانٹنٹ کو بگ باس کا ونر قرار دیا جاتا ہے

 

اس شو کی شروعات 2006 ء میں ہندی زبان میں ہوئی جسے ابتدائی سیزن میں ارشد وارثی امتیابھ بچن اور شلپا شیٹی نے ہوسٹ کیا لیکن اسے شہرت سلمان خان کی میزبانی سے حاصل ہوئی۔پھر بگ باس او ٹی ٹی کی شروعات ہوئی۔جس کے پہلے شو کو کرن جوہر نھ ہوسٹ کیا ۔دوسرے کو سلمان خان نے اور اب او ٹی ٹی کا تیسرا سیزن انیل کپور ہوسٹ کر رہے ہیں 21 جون سے شروع ہوا یہ تیسرا سیزن چوتھے ہفتہ میں داخل ہو چکا ہے لیکن ابھی تک نہ ہی اس کے چرچے ہیں

 

اور نہ ہی ٹی آر پی میں اضافے کی خبریں آرہی ہیں اس کا سیدھا جواب بطور پوسٹ اس میں سلمان خان کی غیر موجودگی اور انیل کپور کی موجود کی ہے لوگ سلمان خان کو اسی شو کے لئے لازم مانتے ہیں اور یہ سچ ہے کہ بگ باس میں اس بار مزہ نہیں آرہا ہے کیونکہ لوگ انیل کپور کے ہوسٹ کرنے کے طریقہ کو پسند نہیں کر رہے ہیں گھر کے اندر ماحول بھلے ہی گرم ہو لیکن گھر کے باہر جو گھر کا ہوسٹ ہے اُس میں کچھ دم نہیں ہے یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ سلمان خان کو ری پلیس کیا انیل کپور نے ۔ لیکن زیادہ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ سلمان خان جب ہوسٹ ہوتے تھے زیادہ مزہ آتا تھا

 

لیکن انیل کپور میں وہ ہات نہیں ہے . کہنے کا مطلب یہ ہے کہ کیا سلمان خان کو واپس لاسکتے ہیں اس شو کے میکرز یا کسی ایپی سوڈ میں ناظرین دیکھ پائیں گے کہ سلمان خان آتے ہیں انیل کپور کے ساتھ شو کو ہوسٹ کرتے ہیں لیکن دیکھنے والوں نے تو سوشیل میڈیا پر اپ کھلے عام کہنا شروع کر دیا ہے کہ ہم کو انیل کپور کے ساتھ مزہ نہیں آرہا ہے حالانکہ انیل کپور کو لینے کا فیصلہ کئی وجوہات سے ٹھیک بھی تھا کیونکہ سلمان خان کو اس وقت کافی دھمکیاں مل رہی ہیں

 

اور دوسرا وہ فی الحال دو بڑی فلموں کی شوٹنگ اور سیٹنگس میں مصروف ہیں اور ایسے میں انیل کپور میکرز کو کافی سستے پڑھ رہے  تھے لیکن معاملہ کچھ ایسا ہوا کہ لوگ مزہ نہیں لے پارہے ہیں۔ ایسے میں ٹی وی کے ناظرین اب بگ باس کے شو سے دوری بنانے لگے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button