انٹرٹینمنٹ

مشہور اداکارہ وحیدہ رحمان دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے منتخب

نئی دہلی _ 26 ستمبر ( اردولیکس) ہندی اور دیگر زبانوں کی فلموں کی اپنے وقت کی مشہور اداکارہ وحیدہ رحمان ملک کے باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئی ہیں وحیدہ رحمان اس باوقار ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون ہیں

اس خصوص میں وزارت اطلاعات و نشریات نے اعلان کیا ہے کہ اس سال دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی معروف اداکارہ وحیدہ رحمان ہوں گی۔ لیجنڈری اداکارہ نے گائیڈ اور ریشما اور شیرا جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

منگل کو، آئی اینڈ بی کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹر پر یہ اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ  ’’میں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی اور اعزاز محسوس کر رہا ہوں کہ وحیدہ رحمٰن جی کو اس سال ہندوستانی سنیما میں ان کی شاندار شراکت کے لیے باوقار دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔

وحیدہ رحمان نے اپنا فلمی کیریئر تلگو فلموں سے آغاز کیا اور پھر کئی ہندی، تلگو، تمل، بنگالی اور ملیالم فلموں میں کام کیا۔ وحیدہ رحمن نے 1950، 1960 اور 1970 کی دہائی میں فلموں کی مختلف قسموں میں مختلف کردار ادا کیے اور ان کی شراکتوں کو سراہا جاتا اے۔ نیشنل فلم ایوارڈ، دو فلم فیئر ایوارڈ، فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈاور صدی کی فلمی شخصیت کا ایوارڈ جیتا۔ اپنے پورے کیریئر میں انھیں بالی ووڈ کی بہترین، بااثر اور خوبصورت ترین اداکارہ کے طور پر مختلف میڈیا کے ذرائع پکارتے رہے اور ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا رہا

 

وحیدہ نے تلگو فلم روجولو مرائی سے فلمی شروعات کی مگر ان کی اصل شہرت گورودت کی ہدایت کاری میں بنی ہندی فلموں سے اےجن میں سی آئی ڈی، پیاسا، کاغذ کے پھول، چودھویں کا چاند اور صاحب بیوی اور غلام شامل ہیں۔

 

2011 میں حکومت ہند نے انھیں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا ، 1972 میں انھیں پدما شری ایوارڈمل چکا ہے ۔وحیدہ رحمن تعلیم کے فروغ کے لیےکام کرتی ہیں اور رنگ دے تنظیم کی سفیر ہیں جو غربت کم کرنے کے  ہندوستان میں کام کرتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button