وجئے دیور کنڈہ اور رشمیکا مندانہ کی شادی۔ وزیر اعظم کی پیشگی مبارکباد

حیدرآباد: تلگو فلم ادکار وجئے دیور کنڈہ اور بالی و ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانہ کل شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ شادی کی تقریب اودے پور میں منعقد ہوگی۔ شادی کی تقریب 26 فروری کو ہوگی
جس کے بعد 4 مارچ کو حیدرآباد میں ریسپشن ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانہ کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے وجے کے والدین کو خط لکھ کر کل ہونے والی شادی کی تقریب میں اپنے مدعو کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
مودی نے کہا کہ یہ لمحہ دونوں کے زندگی کے لیے ایک خوبصورت اور نیا باب ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ سات پھیرے کی مقدس روایت کے ساتھ یہ جوڑا زندگی بھر ایک دوسرے کا دوست اور ساتھی بنے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف فلموں میں بلکہ حقیقی زندگی
میں بھی دونوں اپنی محبت اور تعلقات کو خوبصورتی سے نبھائیں۔ واضح رہے کہ شادی کی تقریب اودے پور میں منعقد ہوگی۔



