انٹرٹینمنٹ

جب لگاتار 16 فلمیں فلاپ ہونے کے بعد امیتابھ بچن کو کام ملنا بند ہو گیا تھا

ممبئی:اپنے وقت کے بالی ووڈ سپر اسٹرا امیتابھ بچن آج بھی فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی بڑی فلموں میں کام کیا ہے اور آج 82 سال کی عمر میں بھی وہ کافی سرگرم ہیں لیکن امیتابھ بچن کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ اس مقام تک پہنچنے کے لیے انہوں نے سخت محنت کی اور بہت جدوجہد کی ایک وقت تھا جب بگ بی کی لگاتار 16 فلمیں فلاپ ہو گئی تھیں۔

 

 

یہاں تک کہ انہیں کئی بڑی فلموں سے نکال دیا گیا تھا اور کچھ فلم ساز تو ان کے ساتھ کام کرنے کو بھی تیار نہیں تھے۔حال ہی میں مشہور ڈائریکٹر ارونا راجے پاٹل نے بگ بی سے متعلق ایک واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ 1976 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘شک’ میں امیتابھ بچن کو ہٹا کر وِنود کھنہ کو لے لیا گیا تھا۔

 

 

یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے ارونا راجے نے بتایا کہ اس وقت امیتابھ بچن کے خراب باکس آفس ریکارڈ کی وجہ سے فلم ساز انہیں فلم میں لینے کے خلاف تھے۔انہوں نے کہا "ہماری پہلی کاسٹنگ امیتابھ بچن اور وحیدہ رحمان تھے لیکن اس وقت امیتابھ کی فلمیں مسلسل فلاپ ہو رہی تھیں اور فلم کے پروڈیوسر این بی کامت انہیں لینا ہی نہیں چاہتے تھے۔ کامت نے ہم سے صاف کہہ دیا تھا کہ اگر امیتابھ کو لیا گیا تو یہ فلم نہیں بنے گی۔”

 

 

پھر ہم نے پوچھا کہ اور کون ہو سکتا ہے؟ تو کامت نے ہمیں کسی دوسرے مشہور اداکار کو لینے کو کہا۔ اس کے بعد ہم نے وِنود کھنہ کے بارے میں سوچا اور کامت نے ان سے ملاقات کروائی۔ وِنود کھنہ فوراً فلم کرنے پر راضی ہو گئے۔فلمی چرچہ کے دوران ایک پرانے انٹرویو میں اداکار رضا مراد نے بھی اسی طرح کا ایک واقعہ سنایا جب امیتابھ بچن کو ان کی فلاپ فلموں کی وجہ سے ’دنیا کا میلہ‘فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

 

 

انہوں نے کہا "امیتابھ بچن کو ‘دنیا کا میلہ’ فلم سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ سنجے خانکو لے لیا گیا ان کی 16 فلمیں فلاپ ہو چکی تھیں۔ ڈسٹریبیوٹرز نے صاف کہا تھا کہ اگر وہ (امیتابھ) کسی فلم میں ہوں گے تو کوئی بھی سینما گھر ان کی فلم نہیں لگائے گا۔ اس وقت قسمت ان کے ساتھ نہیں تھی لیکن جب قسمت نے ساتھ دیا تو سب کچھ بدل گیا۔”اس کے بعد قسمت بدل گئی امیتابھ بچن کو فلم ’زنجیر‘ ملی جس نے سب کچھ بدل دیا۔

 

 

اس بارے میں بات کرتے ہوئے رضا مراد نے بتایا کہ جب ہدایتکار پراکاش مہرا ’زنجیر‘ بنانا چاہتے تھے، تو وہ پہلے دلیپ کمار، دھرمیندر، دیو آنند، اور راج کمار کے پاس گئے لیکن سب نے کسی نہ کسی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کر دیا اور وہی فلم امیتابھ بچن کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button