انٹرٹینمنٹ

فلم انیمل میں بابی دیول کیوں تھے گونگے۔ ڈائیرکٹر نے بتائی وجہ

ممبئی: سال 2023 کی بڑی ہٹ فلم "اینمل” میں رنبیر کپور کا کردار جتنا مشہور ہوااتنا ہی بابی دیول کا کردار بھی مشہور ہوا۔ رنبیر کپور کو بات کرتے،چلاتے، مارپیٹ کرتے دکھایا گیا لیکن بابی دیول نے کچھ نہ بولتے ہوئے فلم کی ساری لائم لائٹ لوٹ لی۔ فلم میں بابی دیول کو ابرار حق کے کردار میں دکھایا گیا تھا

 

جو نہ تو بول سکتا ہے اور نہ ہی سن سکتا ہے۔ اس کردار نے بابی دیول کی فین فالوئنگ کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ اب فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے بتایا ہے کہ آخر انہوں نے اس کردار کو گونگا کیوں دکھایا تھا۔کمل نہتا کو دیے گئے انٹرویو میں سندیپ نے بتایا کہ انہوں نے بابی دیول کے کردار کو ایسے کیوں بنایا؟ ہدایتکار نے کہا "ہم نے ایسی کئی فلمیں دیکھی ہیں جہاں ہیرو اور ویلن فون اٹھا کر ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں

 

یا پوری فلم میں کچھ ڈائیلاگ بازی کرتے ہیں۔” اس بارے میں بات کرتے ہوئے سندیپ نے کہا "ہم نے اپنی فلموں میں ایسے بہت سارے مناظردیکھے ہیں اس لیے میں نے انہیں ایک گونگے اور بہرے شخص کے طور پر پیش کرنے کے بارے میں سوچا۔ کلائمیکس میں ایک نہ بولنے والے شخص کا لڑنا بہت ہی دلچسپ خیال تھا۔”

 

واضح رہے کہ "اینمل” فلم میں بابی دیول کی انٹری کافی دیر سے دکھائی گئی ہے۔ اس سے پہلے رنبیر کپور کے پرتشدد کردار اور والد کے رول میں انیل کپور کے لیے ان کی محبت کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کا پہلا حصہ رنبیر کپور کے کردار کے ارد گرد گھومتا ہے اس کے بعد جب بوبی دیول کی انٹری ہوتی ہے تو وہ اپنی ایکٹنگ اور آنکھوں سے بہت کچھ کہہ جاتے ہیں

 

اس فلم میں بابی دیول پر فلمائے گئے گیت نے دھوم مچادی تھی، اور سر پر گلاس رکھ کر بابی دیول کی دھماکہ دار انٹری نے شائقین کا دل چھولیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button