انٹرٹینمنٹ

 ‘بجرنگی بھائی جان’ کا پارٹ 2 بنے گا؟ سلمان خان کی فلم کے رائٹر سے ملاقات

‘بجرنگی بھائی جان’ کا پارٹ 2 بنے گا؟ سلمان خان کی فلم کے رائٹر سے ملاقات

ممبئی ۔ سلمان خان اس وقت ‘سکندر’ فلم کے تعلق سے سرخیوں میں ہیں اور اسی دوران یہ اطلاعات ہیں کہ ان کی مشہور فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کا دوسرا پارٹ بھی جلد آ سکتا ہے۔ 2015 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم نہ صرف ایک بلاک بسٹر ثابت ہوئی بلکہ سلمان خان کے کیریئر کی سب سے بہترین پرفارمنس مانی جاتی ہے۔

 

اس فلم میں جذبات، ڈرامہ سب کچھ تھا اور اس فلم کے ذریعے سماجی پیغام بھی دیا‌گیا تھا۔ ‘بجرنگی بھائی جان’ کو 63ویں نیشنل فلم ایوارڈس میں بہترین پاپولر فلم پرووائیڈنگ ہولسم انٹرٹینمنٹ کا ایوارڈ حاصل ہو چکا ہے۔ سلمان خان کے مداح بے صبری سے اس کے اگلے پارٹ کا انتظار کر رہے ہیں اسی دوران یہ خبر آئی ہے کہ سلمان خان نے ‘بجرنگی بھائی جان’ کے رائٹر وی‌ویجے اندرا پرساد سے ملاقات کی اور فلم کے دوسرے پارٹ کو لے کر پلاننگ ہو رہی ہے۔

 

فلم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق "سلمان خان نے کچھ دن پہلے وی ویجے اندرا پرساد سے ملاقات کی ہے۔ دونوں نے ایک آئیڈیا پر بات کی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس پروجیکٹ میں ڈائریکٹر کبیر خان بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ یعنی سلمان ویجے اندرا پرساد اور کبیر خان کی جوڑی ایک بار پھر ساتھ آ سکتی ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

 

پہلی فلم نے شائقین‌کا دل جیت لیا تھا اور فلم کو خوب سراہا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وی ویجے اندرا پرساد بھارت کے سب سے کامیاب اسکرین رائٹرس میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے ہندوستانی سنیما کی کئی سب سے بڑی فلموں میں کام‌ کیا ہے۔ ان کے مشہور کاموں میں ‘بوببلی سمھم’ (1994)، ‘مگدھیرا’ (2009)، ‘ایگا’ (2012)، ‘باہوبلی سیریز’ (2015–2017)، ‘بجرنگی بھائی جان’ (2015) اور ‘آر آر آر’ (2022) شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button