تلنگانہ

تلنگانہ بلدی انتخابات – دوپہر ایک بجے تک 48 فیصد سے زائد پولنگ

تلنگانہ میں جاری بلدی انتخابات کے دوران ریاست بھر میں ووٹنگ کا عمل اکا دکا واقعات کے ماسوا پُرامن ماحول میں جاری ہے اور عوام کی قابلِ ذکر شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ دوپہر ایک بجے تک مجموعی طور پر 48.54 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مختلف بلدیات میں ووٹنگ کی شرح 51.66 فیصد رہی، جبکہ میونسپل کارپوریشنوں میں یہ شرح 40.96 فیصد درج کی گئی۔ حکام کے مطابق پولنگ مراکز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شام تک ووٹنگ کا تناسب مزید بڑھے گا۔

 

واضح رہے کہ پولنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا اور یہ عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 

تلنگانہ میں جاری میونسپل انتخابات کے دوران مختلف اضلاع میں دوپہر تک درج ذیل پولنگ فیصد ریکارڈ کیا گیا:

 

میڈچل: 60.14 فیصد

سنگاریڈی: 52.32 فیصد

نظام آباد: 35.49 فیصد

میدک: 57.88 فیصد

کھمم: 59.41 فیصد

جگتیال: 50.53 فیصد

سوریاپیٹ: 50.68 فیصد

نلگنڈہ: 49.79 فیصد

بھدرادری کوتہ گوڑم: 52.61 فیصد

یادادری بھونگیر: 53.28 فیصد

کاماریڈی: 43.79 فیصد

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button