نیشنل

ہندوستان میں ایک اور وائرس۔ دو لوگوں کی موت

نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست کیرالہ کے کوزی کوڈ میں بخار سے دو افراد کی موت کے بعد محکمہ صحت نے نیفا وائرس کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ اموات اسی وائرس سے ہوئی ہیں۔یہ دونوں اموات خانگی ہاسپٹل میں ہوئی ہیں۔

 

اس سے پہلے بھی کوزی کوڈ میں نیفا وائرس کے معاملے سامنے اچکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کیرالہ میں ایک بار پھر نیفا وائرس پھیلنے لگا ہے۔ دراصل کوزی کوڈ ضلع میں بخار سے دو لوگوں کی موت ہو گئی شبہ کیا جاتا ہے کہ ان کی موت نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 

ان اموات کے ساتھ ہی ریاستی محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ کوزی کوڈ میں پہلے بھی نیفا وائرس کے پھیلنے کی خبر سامنے آچکی ہے سال 2018 میں نیفا وائرس کے جملہ 23 معاملات درج کیے گئے تھے اور 17 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

 

نیفا وائرس ایک ایسا وائرس ہے جو جانوروں کے ذریعے انسانوں میں پھیلتا ہے۔ اس کا سب سے پہلا کیس ملیشیا میں سال 1999 میں سامنے آیا تھا اس کے بعد سنگاپور اور بنگلہ دیش میں بھی اس وائرس کے کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔

 

خاص طور پر یہ وائرس چمگاڈر اور خنزیر سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button