ایجوکیشن

ایس ایس سی میں ڈان اسکول کے صدفیصد نتائج

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے ممتاز تعلیمی ادارے ڈان ہائی اسکول کے طلبا نے ایس ایس سی امتحانات میں شاندار مظاہرہ کیا ہے اور نتائج تقریباً  سو فیصد رہے ۔ چھ طلبا نے 9+جی پی اے حاصل کیا ۔ پینتالیس طلبا کی جی پی اے 8+ رہا ۔ 7+ جی پی اے طلبا کی تعداد 43 اور 6+ طلبا کی تعداد 23 رہی ۔ صرف تین طلبا نے 5+ جی پی اے کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔ ڈان اسکول کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں سید زیان حسین قادری (9.3) ۔ رابعہ وحیدہ خان (9.3) ۔ عبدالرب اوکاشا (9.2 ) ۔ صنوبر فاطمہ (9.0) ۔ نیہا بانو ۔ (9) ۔ عظمت النساء(9) شامل ہیں ۔

 

ڈائرکٹر ڈان ہائی اسکول آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے بتایا کہ ڈان ہائی اسکول طلبا کو اختراعی طریقوں سے تعلیم دینے میں یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم طلبا کی مجموعی شخصیت کو بہتر بنانے پر پر توجہ دیتے ہیں اور صرف امتحان میں کامیابی کے نقطہ نظر سے تعلیم نہیں دی جاتی اس کے لئے ڈان اسکول میں کئی انوکھے طریقے اختیار کئے گئے ہیں ۔ مختلف شعبوں کے ماہرین وقتاً فوقتاً اسکول میں مدعو کئے جاتے ہیں اور وہ اپنے شعبہ کے تجربات سے طلبا کو واقف کراتے ہیں ۔ ڈان اسکول ایک جدید سہولیات سے لیس اسکول ہے جہاں اسمارٹ بورڈ کے ذریعہ تعلیم دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ روبوٹکس کا مضمون بھی ابتدائی جماعتوں سے شروع کیا جارہا ہے جس سے طلبا کو وہ ماحول فراہم ہورہا ہے جو عموماً انجنئیرنگ کالجس کے طلبا کو حاصل ہوتا ہے۔

 

ڈان اسکول میں نہ صرف اسمارٹ کلاسس بلکہ ایرکنڈیشنڈ کلاس رومس میں تعلیم دی جارہی ہے ۔ ڈان اسکول میں مکمل انگریزی ماحول ہے اور ڈان میں زیرتعلیم اور فارغ التحصیل طلبا اپنی انگریزی دانی کی وجہ سے ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ اسکول میں اردو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔

 

ڈان اسکول 1969ءمیں قائم کیا گیا تھا جو تقریباً پچپن سال سے پرانے شہر کی تعلیمی ضروریات کی تکمیل میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔ اسکول کی ملک پیٹ اور دیوان دیوڑھی میں دو برانچس ہیں ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button