شاہ رخ خان کی مشہور فلم ‘ویر زارا’ 20 سال بعد دوبارہ ریلیز۔ فلم 100 کروڑ کلب میں داخل
نئی دہلی: بالی ووڈ میں ان دنوں ایک ٹرینڈ شروع ہوا ہے جس میں دیکھا جا رہا ہے کہ 90 کی دہائی کی فلمیں یکے بعد دیگرے ریلیز ہو رہی ہیں۔ ان میں سے ایک ‘ویر زارا’ ہے جسے دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔ ’ویر زارا‘ 90 کی دہائی کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔
یہ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے، جس میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے اپنی اداکاری کےجوہر دکھائے ہیں۔ اس وقت بھی یہ فلم ریلیز کے بعد اسکرینوں پر چھائی ہوئی تھی۔ ایسے میں دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد بھی اس فلم نے ریکارڈ توڑ کر کمائی کرکے تاریخ رقم کی۔ دراصل، شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا اسٹارر فلم ‘ویر زارا’ 13 ستمبر کو سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی۔ فلم نے ہندوستانی باکس آفس پر زبردست اوپننگ حاصل کی۔
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ‘ویر زارا’ نے پہلے دن 20 لاکھ روپے کمائے تھے۔ ہفتہ کو اس کا کلیکشن 32 لاکھ اور اتوار کو 38 لاکھ تھا۔ ہفتے کے دنوں میں پیر کو 20 لاکھ روپے، منگل کو 18 لاکھ روپے، چہارشنبہ کو 15 لاکھ روپے اور جمعرات کو 14 لاکھ روپے کا اس فلم نے بزنیس کیا۔ یہ فلم 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہوچکی ہے۔