ایجوکیشن

سیدہ آمینہ مقبول کو تلنگانہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

نظام آباد:31/ اگست (پریس نوٹ) پروفیسر این ارونا کنٹرولر آف اگزامنیشن تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کے بموجب سیدہ آمینہ مقبول بنت سید عتیق احمد صاحب (مرحوم) کو ان کے پیش کردہ مقالے ”سید فاضل حسین پرویز کی صحافتی خدمات“ پر ڈاکٹر آف فلاسفی کا مستحق قرار دیا۔

 

سیدہ آمینہ مقبول نے یہ مقالہ پروفیسر اطہر سلطانہ کی سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس و صدر شعبہ اُردو تلنگانہ یونیورسٹی کے زیر نگرانی تحریر کیا۔ اس مقالے میں صحافت کی تاریخ اہم صحافیوں کے خدمات کو پیش کیا گیا اور سید فاضل حسین پرویز جو پہلے ہندوستانی صحافی اُردو ہیں جنہیں پریس کونسل آف انڈیا کی جانب سے ایکسلنس آف جرنلزم ایوارڈ فروری سال 2023 ء میں دیا جاچکا ہے۔

 

ان کی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور سیدہ آمینہ مقبول تلنگانہ یونیورسٹی سے سال 2011 سے 2013 کے دوران ایم اے اُردو کیا جس میں فرسٹ کلاس Distinction سے کامیابی حاصل کرنے پر تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل بھی دیا جاچکا ہے۔ آپ کے مضامین مختلف رسائل میں شائع ہوتے رہے ہیں اور اس وقت بحیثیت جونیئر لکچرر ٹمریز گرلس 1 نظام آباد میں خدمات انجام دے رہی ہیں

 

اس موقع پر شعبہ اُردو کے تمام اساتذہ پر وفیسر اطہر سلطانہ صاحبہ سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس و صدر شعبہ اُردو، ڈاکٹر گل رعنا صاحبہ صدر شعبہ اُر دو تلنگانہ یونیورسٹی، ڈاکٹر موسیٰ اقبال ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر بورڈ آف اسٹیڈیز تلنگانہ یونیورسٹی، پروفیسر کنکیا ڈین فیکلٹی آف آرٹس تلنگانہ یونیورسٹی رجسٹر ار یادگیری اور کنٹرولر آف ایگزا مینشن این ارونا شعبہ ہندی شعبہ تیلگو ،بشمول اساتذہ وریسرچ اسکالرز نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button