تلنگانہ

زچگی کے آپریشن کے بعد ڈاکٹرس، خاتون کے پیٹ میں روئی نکالنا بھول گئے _ تلنگانہ کے منچریال گورنمنٹ ہاسپٹل کی لاپرواہی

منچریال _ 29 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے سرکاری ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کا آپریشن کرنے کے بعد اس کے پیٹ میں روئی نکالنا بھول گئے ۔

 

یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع کے سرکاری ہاسپٹل میں پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے  خاتون کے آپریشن کے بعد  روئی پیٹ میں ہی بھول گئے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون کی صحت خراب ہوگئی۔اس خاتون کے ارکان خاندان نے بتایا کہ ضلع کے نیلوائی گاؤں کی حاملہ خاتون کیرتی  کو پیٹ میں درد پر منچریال کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔اسپتال میں ضروری معائنوں کے بعد اس کا آپریشن کیاگیا اور کیرتی نے لڑکے کو جنم دیاتاہم آپریشن کے دوران ڈاکٹرس اس کے پیٹ میں روئی بھول گئے

 

۔اس واقعہ کے بعد کیرتی کی صحت خراب ہوگئی جس کو اس کے ارکان خاندان نے  چنور کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔وہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرس نے خاتون کا معائنہ کیا اور اس بات کو پایا کہ منچریال کے ہاسپٹل میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹرس کیرتی کے پیٹ میں روئی بھول گئے۔اس کو آپریشن کے ذریعہ نکالا گیا۔اس  خاتون کی صحت بہتر بتائی گئی۔ خاتون کے گھر والوں نے منچریال کے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button