تلنگانہ

ایشیا کے سب سے بڑے ھاوسنگ پراجکٹ کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ہاتھوں افتتاح

ایشیا کے سب سے بڑے ھاوسنگ پراجکٹ کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا۔ جس میں 117 بلاکس قائم کرتے ہوئے 15660 فلیٹس تعمیر کئے گئے۔جو حیدرآباد کے غریب خاندانوں کو الاٹ کئے گئے 

 

حیدرآباد _ 22 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراونے حیدرآباد کے قریب ضلع سنگاریڈی کے کولور میں ایشیا کی سب سے بڑے ہاوسنگ پراجکٹ کے سی آر نگر  ڈبل بیڈروم  ہاؤسنگ کالونی کا افتتاح کیا۔

قبل ازیں انہوں نے ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر سے متعلق تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا۔ اس پروگرام میں وزراء کے ٹی راماراو، ہریش راؤ، سبیتا اندرا ریڈی، ملا ریڈی، پرشانت ریڈی، سرینواس یادو اور جی ایچ ایم سی میئر وجئے لکشمی نے شرکت کی۔تلنگانہ حکومت نے تقریباً 60 ہزار افرادکی رہائش کے لیے ایک جگہ پر 15,660 مکانات کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔ کولور میں غریبوں کے لیے تمام سہولیات کے ساتھ یہ مثالی بستی بنائی گئی۔

 

1,489.29 کروڑ روپے کی لاگت والے اس بڑے پروجیکٹ میں تمام سہولیات والے ڈبل بیڈروم مکانات بنائے گئے ہیں۔وزیراعلی کی آمد پر ان کا شانداراستقبال کیاگیا۔بعد ازاں وزیراعلی نے ہاوزنگ پراجکٹ کے قریب پودالگایااور بیٹری سے چلائی جانے والی گاڑی میں بیٹھ کران مکانات کا تفصیلی معائنہ بھی کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button