تلنگانہ

تلنگانہ کابینہ میں پی مہیندر ریڈی کی شمولیت متوقع _ جمعرات کو حلف برداری!

: ضلع رنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس ایم ایل سی اور سابق وزیر پٹنم مہیندر ریڈی کو ایک بار پھر کے سی آر کی کابینہ میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ وہ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے تلنگانہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے مہیندر ریڈی کو تانڈور اسمبلی حلقہ کے ٹکٹ کے بجائے کابینہ میں شامل کرنے کا پیشکش کیا تھا اور مہیندر ریڈی نے اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے پائلٹ روہت ریڈی کو تانڈور ٹکٹ سے اتفاق کیا ۔

 

معلوم ہوا کہ اس تلنگانہ کابینہ میں فی الحال ایک وزیر کو شامل کرنے کی گنجائش ہے ای راجندر کو کابینہ سے برطرف کرنے کے بعد یہ عہدہ خالی ہے جس کی وجہ سے مہیندر ریڈی کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button