انٹر نیشنل

ڈاکٹر فاضل حسین پرویز کی بطور شاہی مہمان حج کے لئے سعودی عرب آمد

ریاض ۔ کے این واصف

ایڈیٹر گواہ ویکلی، حیدرآباد ڈاکٹر فاضل حسین پرویز کی بحیثیت شاہی مہمان فریضہ حج کی ادائیگی آمد پر مملکت میں موجود صحافتی برادری نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر جرنلسٹ کمیونٹی کے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ ڈاکٹر فاضل پرویز صحافتی اقدار کے سچے علم بردار اور دیانتدار صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ صحافتی کمیونٹی میں اپنا ایک اعلی مقام اور منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ فاضل پرویز کو اس سال “پریس کونسل آف انڈیا” اور تلنگانہ اردو اکیڈمی نے بھی ان کی صحافتی خدمات کے عوض اعلی اعزاز سے نوازہ ہے۔

 

واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ایک 56 رکنی ہندوستانی عازمین حج کا قافلہ جمعرات کے روز سرزمین مقصد پہنچا۔ ان ہندوستانی مہمانوں کا تعلق ملک کی مختلف ریاستوں اور مختلف شعبہ حیات سے ہے۔ مملکت کے فرمانرواوں کی یہ رعایت رہی ہے کہ وہ ہر سال دنیا کے مختلف ممالک سے چندہ شخصیات کو بطور شاہی مہمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مدعو کرتی ہے۔

 

 

امسال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ۹۰ ممالک سے تعلق رکھنے والے 1300 افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج کروانے کی ہدایت جاری کی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مزکورہ افراد شاہی مہمان “ضیوف خادم الحرمین الشیرفین” پروگرام کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button