جنرل نیوز

اردو پرنٹ، الکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیاکے صحافیوں کے بچوں کو مسابقتی امتحانات و کیریئر سازی میں مدد کی جائے گی: اے کے خان

حیدرآباد -ریاست میں اردو پرنٹ، الکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے بچوں کو مسابقتی امتحانات و دیگر کورسیس میں رہنمائی کے علاوہ کیریئر سازی میں مختلف سطحوں پر مدد کی جائے گی۔ مشیر حکومت تلنگانہ براے اقلیتی امور اے – کے- خان نے تلنگانہ اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک وفد کو اس بات کا تیقن دیا۔ فیڈریشن کے ایک وفد نے صدر فیڈریشن ایم- اے- ماجد کی قیادت میں اے-کے-خان سے ملاقات کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک یادداشت پیش کی۔ وفد میں فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید غوث محی الدین و دیگر عہدیداران محمد ریاض احمد، لیق احمد اور ریاض احمد شامل تھے۔ اس ملاقات میں اردو سے وابستہ صحافیوں کے مسایل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صحافیوں کے بچوں کو تعلیمی مراعات، مسابقتی و کیریئر سازی کے امتحانات میں ان کی رہنمائی کے علاوہ کمیونٹی میں سماجی بیداری صحافت کے ذریعے پیدا کرنے کے لایحہ عمل سے اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں فیڈریشن کے بیانر تلے ایک نشست کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button