جنرل نیوز
’ویلنٹائن ڈے‘ کے نام پر محبت کے جال میں نہ پھنسیں: کمشنر پولیس حیدرآباد

حیدرآباد: حیدرآباد کے کمشنر پولیس سجنار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر کسی بھی قسم کے محبت کے جال میں نہ پھنسیں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن ڈے صرف گلابوں کا دن نہیں
بلکہ خطرے کی گھنٹی بھی ہو سکتا ہے۔ اگر آپ سوشل میڈیا یا ڈیٹنگ ایپس پر کسی ساتھی کی تلاش کر رہے ہیں تو سائبر ٹھگ آپ کے بینک اکاؤنٹ کو خالی کرنے کے لیے گھات لگائے بیٹھے ہوتے ہیں۔ اس لیے ہوشیار رہیں اور کسی کے
جھانسے میں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ جان پہچان ہوتے ہی فوراً “آئی لو یو” کہنا خود کو بیرونِ ملک میں مقیم ظاہر کرنا اور بڑی بڑی باتیں کرنا، اچانک کسی مشکل یا ایمرجنسی کا ڈرامہ رچانا،یہ سب آپ کو اپنے
جال میں پھنسانے کی چالیں ہوتی ہیں۔ سجنار نے عوام کو متنبہ کیا کہ ایسے ہتھکنڈوں کو پہچانیں اور سائبر جرائم سے محفوظ رہنے کے لیے محتاط رہیں۔



