جنرل نیوز

گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کندیکل گیٹ چارمینار کے طلباء میں کتابوں کی مفت تقسیم

حیدرآباد: شاہد علی حسرت کی اطلاع کے بموجب گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کندیکل گیٹ چارمینار منڈل میں عالی جناب سید غازی الدین صاحب کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے جناب محمد عبدالوحید صاحب اور جناب محمد سیف الدین صاحب (لندن انگلستان)کی جانب سے آج صدر معلمہ کشور جہاں عشرت کی صدارت میں اسکول کے تمام طلبہء میں نوٹ بکس کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی عالی جناب الحاج سید خواجہ مکرم صاحب ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم سے مراد کسی فرد کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنا ہے اور ان کے ذریعہ سےاس فرد کی شخصیت کی تعمیر کرنا تعلیم کا مقصد ہوتا ہے، اور طلباء کو نیک اور ایک بننے کا مشورہ دیا اور ہمیشہ سچائی کی راہ پر چلنے کی تلقین کی، طلبہ سے سوال وجواب کیا اور کہا کہ تعلیمی صلاحیتوں کو ابھارنے کا واحد ذریعہ پابندی سے اسکول کو آنا اور اساتذہ کی فرما برداری میں مضمر ہے۔

سید غازی الدین صاحب نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور اسکول کے ڈسپلن کی ستائش کرتے ہوئے طلبہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر اسکول کے طلباء نے اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔اس موقع پر معلمات ، محترمہ طاہرہ قدیر ، زکیہ بیگم ،تمکین فاطمہ انصاری و دیگر موجود تھے ۔پروگرام کی کارروائی شاہد علی حسرت نے انجام دی ، شاہین بیگم نے اظہار تشکر کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button