جنرل نیوز

نرمل میں ٹی یس میسا کے زیر اہتمام یوم عالمی خواتین کا انعقاد

نرمل/(نرمل)تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسئیشن ضلع نرمل کے زیراہتمام ایک تقریب بعنوان” یوم علمی خواتین” ٹی این جی اوز بھون نرمل میں منعقد کی گئی۔اس تقریب کی صدارت جناب سید اظہر حسین صدر اسوسئیشن نے کی۔اس موقع پر جناب انصار احمد ساحل کارگزار صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہر شعبہ حیات میں خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ ترقی کررہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔ہمارے ملک کے جلیل القدر عہدہ صدر جمہوریہ پر محترمہ درو پدو مرمو فائز ہیں۔جبکہ ریاست تلنگانہ کے گورنر کے عہدہ پر تمل سائی سوندریا راجن ہیں۔اسی طرح اندرا گاندھی،سروجنی نائیڈو،ثانیہ مرزا، سائنا نہال نے اپنے علم و فن سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔جو خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔

جناب ایم اے خالق جنرل سکریٹری نے کہا کہ خواتین کے ساتھ انصاف اور مساوات کے مدنظر ہر سال 8 مارچ کو یوم عالمی خواتین مناکر انھیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔اس موقع پر شہر نرمل کی ممتاز ماہر امراض نسواں محترمہ ودیا لتا اور محترمہ فریدہ تسنیم اسکول اسسٹنٹ ریاضی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سوموار پیٹ نرمل کو باترتیب انکی طبی و تدریسی خدمات کے صلہ میں اسوسئیشن کی جانب سے شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی اور انھیں یاد گار مومنٹو عطاء کیا گیا۔محترمہ ڈاکٹر ودیالتا اور محترمہ فریدہ تسنیم نے اسوسئیشن کے ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا۔اس تقریب میں دیاکر ریاستی سکریٹری، شیخ نبی خازن اور فیروز موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button