جنرل نیوز

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں امام مسجد کی عزت افزائی، اہلِ خیر کی جانب سے اسکوٹی تحفہ

ضلع جگتیال میں ایک قابلِ تحسین سماجی اقدام کے تحت مسجدِ رحمانیہ کے نائب امام حافظ عبدالعزیز کو اہلِ خیر حضرات کی جانب سے اسکوٹی بطور تحفہ پیش کی گئی۔ یہ تقریب مقامی سطح پر منعقد ہوئی، جس میں معزز شخصیات اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر اسکوٹی مولانا معراج احمد قاسمی کے ہاتھوں پیش کی گئی، جبکہ اس کارِ خیر میں عامر علی خان اور سید آصف سمیت دیگر افراد نے تعاون کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں خدمتِ دین اور علماء کی حوصلہ افزائی کا سبب بنتے ہیں۔ آخر میں اس کارِ خیر میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ سب کو مزید نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button