تلنگانہ
مکہ حادثہ:جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے ایکس گریشا کا اعلان۔ ہر خاندان کے 2 افراد کو سعودی لے جانےکا انتظام

حیدرآباد: سعودی عرب بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے تلنگانہ کابینہ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فی خاندان 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
کابینہ نے ریاستی وزیر اظہر الدین، ایم آئی ایم کے ایک رکن اسمبلی اور اقلیتی بہبود محکمہ کے ایک افسر پر مشتمل سرکاری وفد کو فوراً سعودی عرب روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مزید یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جاں بحق افراد کی تدفین وہیں سعودی عرب میں ادا کی جائیں۔کابینہ نے یہ بھی طے کیا ہے کہ
ہر متاثرہ خاندان کے دو افراد کو سعودی عرب لے جانے کے انتظامات کیے جائیں۔



