حیدرآباد۔ 11۔ فروری (راست) ملک کے موجود حال میں یہ ضروری ہوگیا ہے کہ شعبہ قانون میں اقلیتوں کی نمائندگی میں اضافہ ہو۔ اسی احساس کے پیش نظر گیانم اکیڈیمی اینڈ جونیر کالج کی جانب سے لاسیٹ 2024ء میں شرکت کے لئے طلبہ کو راغب کرنے اور انہیں تیار کرنے کے مقصد سے لاسیٹ کراش کورس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ بیاچ 18 مارچ 2024ء سے شروع ہوں گے۔ تجربہ کار اساتذہ روزانہ 2 کلاسس لیں گے جو فی کس 90 منٹ پر مشتمل ہوگیں۔ اس کورس کے دوران ہفتہ ٹسٹ منعقد کئے جائیں گے۔ طلبہ کے شبہات دور کرنے کے لئے اضافی کلاسس بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے لئے فون 9493843838 یا 9885553751 پر ربط پیدا کیا
جاسکتا ہے۔
Tags
exclusive