جنرل نیوز

نئے سال کی تقاریب کے پیشِ نظر ساؤتھ زون پولیس کی بائیک ریلی، سخت حفاظتی انتظامات

حیدرآباد:نئے سال کی تقاریب کے پیشِ نظر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ساؤتھ زون پولیس نے پیر کے روز بائیک ریلی کا اہتمام کیا۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون کرن کھرے آئی پی ایس کی قیادت میں یہ ریالی نکالی گئی۔

 

تقریباً 150 پولیس اہلکاروں پر مشتمل یہ بائیک ریلی پرانی حویلی سے روانہ ہوئی اور چارمینار، گلزار حوض، انجن بولی اور وزیر علی مسجد سمیت اولڈ سٹی کی اہم شاہراہوں اور اندرونی گلیوں سے گزری۔

 

ڈی سی پی کرن کھرے نے بتایا کہ یہ اقدام نئے سال کے موقع پر کیے جانے والے سخت حفاظتی انتظامات کا حصہ ہے جن میں خصوصی مہم، ناکہ بندیاں اور 31 دسمبر سے قبل اچانک گاڑیوں کی چیکنگ شامل ہے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ 31 دسمبر کو تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو لازمی طور پر مقررہ وقت پر بند کرنا ہوگا اور اس ضمن میں عوام سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

 

ڈی سی پی نے مزید کہا کہ ہنگامہ آرائی حالت نشہ میں گاڑی چلانے اور اسٹنٹ رائیڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

 

جس میں ایف آئی آر درج کرنا اور ای-پیٹی کیسس شامل ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button