جنرل نیوز
ملک پیٹ۔چادرگھاٹ روڈ پر ٹریفک جام

حیدرآباد۔ ملک پیٹ اور چادر گھاٹ روڈ پر آج بھی زبردست ٹریفک جام دیکھا گیا۔ چادر گھاٹ اور ملک پیٹ کے درمیان سڑک پر سیوریج کا پانی اُبل پڑا تھا جس کی وجہ سے اس مصروف ترین سڑک کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک جام دیکھا گیا ۔
متعلقہ محکمہ کی جانب سے کل ہی مرمت کے کاموں کا آغاز کیا گیا جس کی وجہ سے اس مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔ اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس نے وہاں پہنچ کر ٹریفک کے بہاو کو بہتر بنانے کی کوشش کی اور اس سلسلہ میں حیدر آباد ٹریفک پولیس نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر اڈوائزری جاری کی ہے ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سیوریج کے پانی کے اخراج اور مرمتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار چادر گھاٹ سے نلکنڈہ چوراہا تک ست ہے۔ چادر گھاٹ سے دلسکھ نگر جانے والے مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔