جنرل نیوز

حیدرآباد میں آج دو میٹرو اسٹیشن دو گھنٹوں کیلئے بند

حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد کے پیش نظر حیدراباد کے دو میٹرو اسٹیشنوں کو سہ پہر ساڑھے چار بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک بند رکھا جا رہا ہے۔

 

میٹرو ریل کے حکام کے مطابق چکڑ پلی اور نارائن گوڑہ میٹرو اسٹیشن دو گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے روڈ شو کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کے تناظر میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

 

وزیراعظم چار بجے آر ٹی سی کراس روڈ سے روڈ شو کا آغاز کریں گے وہ نارائن گوڑہ، وائی ایم سی اے سے ہوتے ہوئے کاچیگوڑہ کراس روڈ تک پہنچیں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button