جنرل نیوز

ترکی اور شام ممالک کے متاثرین کی امداد کے لے یوم جمعہ کے موقع پر مالی تعاون کرنے جمیت علماء ہند نظام آباد کی اپیل 

نظام آباد 15/ فروری (اردو لیکس)مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند نظام آباد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ ترکی اور شام ممالک میں گزشتہ دنوں پیش آئے ہولناک زلزلہ اور اس سے ہونے والی بڑی تباہی جویقینا قیامت کے مناظر پیش کررہی ہے مہلوکین کی تعداد روز بہ روز بڑھتے ہوے 35 ہزارتک چلی گئی نیز ہزاروں کی تعداد میں بچے یتیم اوربے سہارا ہوگئے سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے جانی ومالی اس نقصان کودیکھتے ہوے دنیا کے مختلف ممالک سے حکومتیں وتنظیمی سطح پر متاثرین کی باز آباد کاری اورراحت رسانی کی غرض سے امداد بہم پہونچائی جارہی ہے

 

اسی ضمن میں مرکزی جمعیت علماء ہند نے اعلان کیا کہ فی الفور ایک کروڑ روپیہ کی مدد پہونچائی جائے جمعیت علماء ہند ملک کی 103سالہ قدیم جماعت ہے جو ہر آفات سماوی وارضی کے موقع انسانیت کے تحفظ وبقاءکے لئے نیز حوادثات سے متاثر ہونے والوں کی امداد کے لئے سب سے پہلے میدان عمل میں آکر بنیادی راحت کاری کے کام انجام دیتی آرہی ہے خواہ ایسے حالات کسی بھی ملک اورقوم میں پیش آئیں فوراجمعیة علماء ہندحرکت میں آکر ممکنہ حد تک کوشش کرتی ہیکہ کچھ نہ کچھ امدادی خدمت کی جاے مسلمانوں کا دینی واخلاقی فریضہ ہیکہ ان متاثرین کے لئے دعاؤں کا اہتمام کریں اور اپنی استطاعت کے مطابق مالی تعاون کرکے متاثرین کی راحت رسانی وبازآباد کاری میں مدد کریں جمعیت علماء ہند نظام آباد تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہیکہ وہ جمعہ کی نماز کے بعد اپنی اپنی علاقوں کی مساجد میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کا مالی تعاون کریں ان شاء اللہ پوری امانت ودیانت کے ساتھ آپ کا مال ضرورت مندوں تک پہونچایاجاے گا اللہ پاک سب کو جزاے خیر دے اور ترکی وشام کے پریشان حال لوگوں کی مدد فر مائیں

 

اس موقع پر جمعیت علماء ہند نظام آباد صدر مولاناسید سمیع اللہ قاسمی مولاناارشد علی قاسمی حافظ فرقان وسیم احمد خان، حسین خان کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button