جنرل نیوز

مشکل حالات میں مسلمان سیرت النیؐ کو مشعل راہ بنائیں بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد میں سیرت کوئز سے مقررین کا خطاب

مشکل حالات میں مسلمان سیرت النیؐ کو مشعل راہ بنائیں

بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد میں سیرت کوئز سے مقررین کا خطاب

حیدرآباد، 28 ستمبر:بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد میں واقع جامع مسجد رحمتِ عالم میں شیخ محبوب علی (رح) اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام اتوار کو سیرت النبیؐ کوئز انعامات و سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب منعقد کی گئی، اس کا مقصد حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کو عام کرنا تھا۔ یہ اسلامک سنٹر مرحوم شیخ محبوب علی بانی درسگاہ جہاد و شہادت کی یاد میں قائم کیا گیا۔

 

تقریب کا آغاز نمازِ عشاء کے بعد ماسٹر ابوبکر کی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔ اس مقابلے میں کل 112 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جن میں 50 طالبات بھی شامل ہیں۔ کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، جن میں پہلا انعام 5000 روپے جبکہ دوسرا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں انعام بالترتیب 4000، 3000، 2000 اور 1000 روپے رکھا گیا۔ اس کے علاوہ تسلی بخش انعامات اور تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔

 

اس موقع پر صلاح الدین عفان، محمد بن عمر ایڈوکیٹ (ڈی جے ایس)، شیخ سیف اللہ خالد ایڈوکیٹ (ڈی جے ایس)، مولانا عبد المنان عمری، مولانا عبد المالک ندوی، مفتی حبیب قاسمی اور حافظ عبد الرحمن نے خطاب کیا۔

 

مقررین نے زور دیا کہ بچوں کو دین اور دنیا دونوں تعلیمات سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ آئندہ نسلوں کو حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ سے روشناس کرایا جائے، جن کی تعلیماتِ رحمت، مساوات، عدل اور شفقت آج بھی انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔مشکل حالات میں مسلمان سیرت النیؐ کو اپنا کر سرخرو ہوسکتے ہیں۔

 

منتظمین نے بتایا کہ اس اسلامک سنٹر کی جانب سے گزشتہ چار برسوں سے سیرت النبیؐ کوئز مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ نئی نسل کو حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ سے قریب تر کیا جا سکے۔

ُ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button