جنرل نیوز

اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج ، نامپلی۔ حیدرآباد میں ”عالمی یوم مادری زبان “ کا انعقاد 

اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج ، نامپلی۔ حیدرآباد میں ”عالمی یوم مادری زبان “ کا انعقاد

 

پرنسپل ، پروفیسر چندرا مکھرجی صاحبہ کی صدارت اور شعبہ اردو کے زیر اہتمام عالمی یوم مادری زبان کے ضمن میں یک روزہ کانفرنس منعقد کی گٸ اور انہوں نے خطاب میں کہا کہ اردو بہت ہی شیریں اور دلوں کو جوڑنے والی زبان ہے۔

 

پروفیسر سید فضل اللہ مکرم صاحب ، صدرشعبہ اردو ، یونیورسٹی آف حیدرآباد مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے۔ آپ نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ حالیہ برسوں میں زبانوں کا منظر نامہ بہت تیزی سے بدل رہا ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوٸ ہجرت ، تیز رفتار تکنیکی ترقی ہے ۔

 

بین القوامی سطح پر ایک سے زاٸد زبانیں جاننے والوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوتے ہیں ۔ آ پ نے مادری زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوۓ ماں ، مادرِ وطن اور مادری زبان کی خدمت کا پیغام دیا۔ ڈ اکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع ، ممتاز ماہر نفسیات ۔ امریکہ ، نے بھی عصر حاضر میں انسان کی ذہنی الجھنوں اور اس کے حل پر پرلطف و انتہاٸ معلوماتی گفتگو فرماٸ اور کونسلنگ سیشن میں طالبات کے مختلف سوالات کے حوصلہ افزا جواب دۓ ۔ آپ نے مادری زبان کے حوالہ سے گفتگو کرتےہوۓ اقبال اور غالب کی شاعری کی اہمیت کو اجاگرکیا ۔

 

جناب احمد ارشد حسین صاحب نے آن لاٸین روزگار کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ یوم مادری زبان کے حوالےسے ڈاکٹر عظمت اللہ کی دوسری تصنیف ”آزادی کے بعد جدید دکنی نثر کا ارتقا “ کی رسم اجرا بدست پروفیسر سید فضل اللہ مکرم صاحب عمل میں آٸ ۔ پرنسپل صاحبہ ، ڈاکٹر قطب الدین صاحب کے علاوہ کالج کے اساتذہ بھی اس موقع پر شریک رہے۔ ڈاکٹر عظمت اللہ نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا ،

 

ڈاکٹر رضوانہ بیگم نے بحسن و خوبی نظامت کے فراٸض انجام دۓ۔ کالج کے اساتذہ نے مہمانوں کی شالپوشی کی اور انکی خدمت میں گلدستہ پیش کیا ۔ محمد امجد صاحب ، عربی لکچرار نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ ڈاکٹر امریندر ریڈی ، پروفیسر بھاگیہ وتی صاحبہ ، ڈاکٹر آسیہ جبین صاحبہ ، محترمہ ہاجرہ بیگم، ڈاکٹر آشا شرما صاحبہ، محترمہ رجنی پراچا ، ڈاکٹر منجو صاحبہ ، محترمہ رجتا پتنگے اور دیگر اساتذہ کےعلاوہ طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت نے جلسہ کو کامیاب بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button