جنرل نیوز
جگتیال بلدیہ میں چار کو آپشن ممبرس کے ناموں کو قطعیت

جگتیال بلدیہ میں کوآپشن ممبران کے تقرر کے معاملہ میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چار امیدواروں کے ناموں کو تقریباً حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کی جانب سے ان ناموں کو منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل کیے گئے امیدواروں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جو پارٹی کی جانب سے خواتین کو نمائندگی دینے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ان ناموں میں گٹو ستیش، عبدالقادر مجاہد، لکشمی اور کانگریس کے سینئر قائد و آئی این ٹی یو سی لیڈر مجیب الدین کی اہلیہ تسلیم سلطانہ شامل ہیں۔
اسی دوران جگتیال شہر سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے عبدالقادر مجاہد اور مجیب الدین کو مبارکباد دیتے شال پوشی کی.




