جنرل نیوز

جگتیال شہر کی مشہور شخصیت جناب محمد کلیم الدین کنٹریکٹر کا انتقال

جناب محمد کلیم الدین صاحب ولد محمد افضل صاحب مرحوم (متوطن جگتیال، حال مقیم انبا گارڈن مہدی پٹنم، حیدرآباد) کا گزشتہ رات 11 بجے انتقال ہوگیا۔ وہ مرحوم محمد فہیم الدین اور محمد سلیم الدین کے بھائی اور محمد فہم الدین، محمد نسیم الدین اور محمد ندیم الدین کے برادر تھے۔

 

مرحوم کے پسماندگان میں دو فرزند امیم افضل، تمیم افضل اور ایک دختر ماریہ کلیم شامل ہیں۔ وہ کامیاب کنٹریکٹر اور بزنس مین تھے اور مختلف ریاستوں میں کاروبار کے ساتھ ساتھ مساجد کی تعمیر، یتیموں اور بیواؤں کی مدد، اور جماعت اسلامی ہند و ایم پی جے کے فلاحی و ریلیف کاموں میں بھرپور تعاون کرتے رہے۔

 

نماز جنازہ آج 9 ستمبر 2025 بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی، سنتوش نگر کالونی، مہدی پٹنم، حیدرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button