مو ومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس تلنگانہ ۔ شاخ جگتیال کی تنظیم جدید ۔

مو ومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس تلنگانہ ۔ شاخ جگتیال کی تنظیم جدید ۔
جگتیال ۔ یم پی جے موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس تلنگانہ شاخ جگتیال کی تنظیم جدید کے لیے ایک میٹنگ دفتر جماعت اسلامی ہند جگتیال میں زیر نگرانی محمد شعیب الحق طالب تاسیسی رکن یم پی جے تلنگانہ منعقد ہوی ۔ جناب ڈاکٹر زبیر احمد خان کی تلاوت سے آغاز ہوا
نگران مجلس نے موومنٹ کے اغراض و مقاصد سے واقف کروایا اور دستور کی خواندگی فرمائی۔ اور کہا کہ غیر منقسم ریاست میں 2005 میں قائم ہونیوالی اس موومنٹ نے اس بیس سالوں میں اپنے اغراض ومقاصد کے حصول میں سرگرم ہے۔
خصوصی طور پر ریزرویشنس کے لیے 2005 میں دیڑھ ماہ کی ریاست گیر مہم اور ریاست تلنگانہ کے حصول کے لیے مسلسل اور متواتر جہدوجہد نے موومنٹ کو عوام الناس میں قابل ذکر مقام عطا کیا ۔
اسکے بعد نگران مجلس نے کہا کہ آج ہم یہاں موومنٹ کی تنظیم جدید کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ تمام شرکاء اجلاس نے بہ اتفاق آراء ڈاکٹر خواجہ ضمیر علی عدنان کو سال 2025 تا 2027 کے لئے صدر کی حیثیت سے اور نایب صدور محمد فضیل الدین ایڈوکیٹ ، محمد شفیع ایڈوکیٹ جبکہ سیدنجی اللہ فہیم جنرل سیکریٹری سید غوث آرگنائزنگ سیکریٹری اور عبدالباسط بزنس مین جاینٹ سیکریٹری ۔ محمد عبید بزنس مین ٹریژر ۔ ارکان عاملہ ۔ خواجہ فرید الدین ۔ سید فضیل احمد ایڈوکیٹ خواجہ ندیم الدین انجینئر۔ انصاری کنٹراکٹر۔ امجد خان کیمپ ۔ منتخب کرلیا گیا
اجلاس کے اختتام سے قبل جناب محمد عمادالدین عمیر صاحب نے خطاب کرتے ہوئے منتخب ذمہ داران سے انکی ذمہ داریوں کے تء یں قران وحدیث کی روشنی میں بہت سی باتیں ارشاد فرمایں۔ اور دعا پر اجلاس ختم ہوا۔ اس اجلاس میں جماعت اسلامی کے ارکان جناب عبد القدیر ۔ خواجہ صلاح الدین ۔ مرزا فضل اللہ بیگ جرنلسٹ ۔ خلیل عباسی ۔ محمد منیب الحق عامر ۔ یس ای او کے ذمہ داران جناب عبد اللہ منیر ۔ عرفان بیگ ۔ محمد خطیب الحق ۔افتخار علی زبیر ۔موجود تھے۔