جنرل نیوز

جگتیال ڈی سی سی صدر نندیا کے اعزاز میں تہنیتی تقریب، محنت کرنے والوں کو ترجیح: مکثر علی نیہال

جگتیال ڈی سی سی صدر نندیا کے اعزاز میں تہنیتی تقریب، محنت کرنے والوں کو ترجیح: مکثر علی نیہال

 

جگتیال: ضلع کانگریس صدر کے طور پر جی نندیا کی تقرری کے موقع پر ایک شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مقامی قائدین اور کانگریس کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جگتیال کانگریس میناریٹی صدر مکثر علی نیہال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ محنت، جدوجہد اور زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں کی قدر کرتی ہے اور اہم عہدے انہی کو دیے جاتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ نندیا کی تقرری اس بات کی عملی مثال ہے کہ پارٹی میں مخلص اور فعال کارکن ہی آگے بڑھتے ہیں۔

 

تقریب میں وزیر اقلیتی بہبود لکشمن کمار، سابق وزیر جیون ریڈی سمیت کئی سرکردہ رہنما موجود تھے جنہوں نے نندیا کو نئی ذمہ داری کے لیے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ضلع میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں گے۔

 

تقریر کے دوران مقررین نے کہا کہ نندیا کی تقرری سے جگتیال ضلع میں کانگریس تنظیمی سطح پر مزید فعال ہوگی اور عوامی مسائل کو حکومت تک پہنچانے میں نئی رفتار پیدا ہوگی۔

 

تقریب میں کارکنوں نے گلپوشی، شال پوشی اور نعرے بازی کے ذریعے اپنے قائد کا شاندار خیرمقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button