جنرل نیوز

جناب ظہیرالدین علی خان صاحب مرحوم کے سانحہ ارتحال پر ۔۔ ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب سے تعزیتی اجلاس

جگتیال ۔۔ ادارہ ادب  اسلامی ہند ریاست تلنگانہ کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی ہند جگتیال میں ایک تعزیتی اجلاس بصدارت جناب شیخ اسحاق علی صاحب ناظم ضلع جگتیال منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں جناب محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند ریاست تلنگانہ نے مرحوم جناب ظہیرالدین علی خان صاحب کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم صرف سیاست اخبار کے منیجنگ ایڈیٹر ہی نہیں بلکہ ایک درد مند دل رکھنے والےسماجی وملی جہد کار ۔ انتہائی منکسر المزاج اورملنسار شخصیت کے مالک تھے

 

صحافتی میدان میں روز نامہ سیاست کو بلندی عطا کرنے اور اسے سماجی وملی خدمات کی تحریک بنانے میں موصوف نے اہم کردار ادا کیا۔ اجلاس کو جناب محمد عماد الدین عمیر صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جگتیال نے بھی مرحوم کی خدمات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ 1996عیسوی میں موصوف کی رہنمائی میں سیاست اخبار میں کام کا موقع ملا ۔ اور ہم نے DPS اسکول ۔ دارلحسنات پبلک اسکول کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا اور پورا ایک دن مختلف سماجی اور ملی مسائل ۔ اور تعلیمی میدان میں مدارس کو کس طرح آگے بڑھایا جاسکتا ہے گفتگوئیں ہوئیں۔

 

جناب محمد عبدالمجاہد عادل اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست و صدر اردو ورکنگ جرنلسٹس جگتیال اور جناب مسیح الدین افسر انجینئر چیرمین مسیحا فاؤنڈیشن نے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔جناب شیخ اسحاق علی صاحب ناظم ضلع جگتیال نے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے کیے جانے والے تمام کاموں کے موجد تھے۔ اور کہاکہ خان صاحب صرف منیجنگ ایڈیٹر ہی نہیں بلکہ ادارہ سیاست کا دماغ تھے۔ ملی اتحاد کے لئے فکر مند رہا کرتے اور مختلف اداروں کی رہنمائی بھی کرتے ۔

 

آخر مولانا محمد عاطف اسعدی امام و خطیب مسجد فاران گنج اور حافظ زبیرخان نے دعاے مغفرت فرمائی ۔ اجلاس میں جناب ساجد پٹواری صاحب MPJ اور محمد ریان صدر SIO محمد رقیب الحق ۔ کامران ۔ افتخار علی زبیر . اورمحمد عبدالقدیر رکن جماعت اور شیخ اقبال صاحب موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button