تلنگانہ

دسمبر 9 سے تلنگانہ میں خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت

حیدرآباد: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر 9 دسمبر سے خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت شروع ہوجائے گی۔ ریاستی وزیر سریدھر بابو نے اعلان کیا کہ سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر 9 دسمبر سے دو ضمانتوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر  ریونت ریڈی کی صدارت میں سکریٹریٹ میں کابینہ کی پہلی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کی۔ خواتین کے لیے مفت بس سفر، راجیو آروگیاشری کے تحت  10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت فراہم کرنے  کے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ چیف منسٹر جمعہ کو متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ان دونوں ضمانتوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

"2014 سے 7 دسمبر 2023 تک، کس محکمے میں کتنے فنڈز خرچ ہوئے؟ وہ کس پر خرچ ہوئے؟” ہم ایک وائٹ پیپر جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ ان کے ثمرات کس حد تک عوام تک پہنچے ہیں۔ تلنگانہ کے عوام کو تمام تفصیلات کے ساتھ ریاست کی معاشی صورتحال سے آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button