انٹر نیشنل

ترکی۔بچاو و راحت کاری کیلئے ہندوستان کی ٹیمیں روانہ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: حکومت ہند نے سازو سامان کے ساتھ آفات سے نمٹنے والی قومی فورس NDRF کی تلاش اور بچاؤ ٹیموں اور طبی ٹیموں کو فوراً ترکی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امدادی اقدامات ترکی کی سرکار کے اشتراک سے کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ زلزلے کے متاثرین کو ہر ممکن امداد اور راحت پہنچائے جانے کی وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت کی روشنی میں آج نئی دلی میں وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کی جانب سے منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا گیا۔

خصوصی تربیت یافتہ کتوں اور ضروری ساز و سامان کے ساتھ 100 اہلکاروں پر مشتمل NDRF کی دو ٹیمیں تلاش اور بچاؤ کارروائیوں کے لیے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بذریعہ ہوائی جہاز بھیجے جانے کے لیے تیار ہیں۔ تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو بھی ضروری دواؤں کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا ہے کہ بھارت اس مشکل گھڑی میں امداد فراہم کرنے کے لیے عہد بند ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button