تلنگانہ

غیر ملکی طلباء کو سعودی عرب میں اعلی تعلیم کے لیے “ایجوکیشنل ویزے” کی سہولت

 

ریاض۔کے این واصف 

غیر ملکی طلباء کے لئے ایک خوشخبری۔ اب تک سعودی میں مقیم غیر ملکیوں کے بچے اپنی بارھویں کی تعلیم ختم کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے اپنے وطن واپس ہوتے ہیں مگر اب وہ چاہیں تو یہیں اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

 

سعودی عرب میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وزارت تعلیم اور خارجیہ کی جانب سے غیرملکی طلبا کے لیے “ایجوکیشنل ویزوں” کے اجرا کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق سعودی عرب کی جامعات میں مختلف ممالک کے طلبا کو تعلیمی سہولت کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے “اسٹیڈی ان سعودی” پورٹل قائم کیا ہے جس کے ذریعے مختلف ممالک کے طلبا سعودی عرب کی جامعات میں اسکالرشپ حاصل کرسکتے ہیں۔

 

پورٹل کے ذریعے وزارت خارجہ نے وزارت تعلیم کے تعاون سے ایجوکیشنل ویزوں کے اجرا کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ تعلیمی ویزے طویل المدتی اور مختصر دوران قیام کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔مملکت میں اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے “ادرس فی السعودیہ” کے پورٹل پر تمام تعلیمی دستاویزات اپ لوڈ کی جاتی ہیں بعدازاں ان کی جانچ کے بعد متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے منظوری دی جاتی ہے

 

جن طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے ان کے لیے ایجوکیشنل ویزے کے اجرا کی سہولت بھی اسی پورٹل پرفراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button