تلنگانہ

حیدرآباد میں موسلادھار بارش _ بورابنڈہ علاقہ میں بائیک اور آٹو پانی میں بہہ گئے _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 13 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد میں چہارشنبہ کی رات موسلادھار بارش کے باعث  پانی سڑکوں پر آگیا ہے۔ کالونیاں اور گلیاں بارش کے پانی سے بھری گئیں۔جس سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ بورابنڈہ میں بارش کا پانی اپارٹمنٹس کے سیلرز میں داخل ہو گیا۔آٹو اور بائیک پانی  میں بہہ گئے۔ بارش کے پانی میں بائک اور آٹو کے بہہ جانے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔  رسول پورہ میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ تین گھنٹوں کے دوران حیدرآباد کے ساتھ کئی اضلاع میں ہلکی سے موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خاص طور پر میدک، کاماریڈی، سدی پیٹ، سنگاریڈی، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل، وقارآباد، ناگر کرنول، محبوب نگر، کاماریڈی، سرسلہ اور گدوال اضلاع میں تین گھنٹے کے اندر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button