ایجوکیشن

فہمیدہ بیگم کوعثمانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

حیدرآباد(پریس نوٹ ) عثمانیہ یو نیورسٹی کی پریس نوٹ کے بموجب شعبہ اردو کی اسکالر فہمیدہ بیگم بنت محمد رفیق (مرحوم ) کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے ۔انہوں نے اپنا مقالہ دکنیات سے متعلق کتابوں کا وضاحتی اشاریہ”دکنیات سے متعلق کتابوں کا وضاحتی اشاریہ (1980 کے بعد ) ” ڈاکٹر رضوانہ بیگم (اسسٹنٹ پروفیسر گورنمٹ سٹی کالج کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔ ان کا وائیوا آرٹس کالج کے شعبہ اردو میں 15/اکٹوبر 2022 کو منعقد ہوا تھا ۔ فہمیدہ بیگم نے حیدرآ باد سنٹرل یونیورسٹی سے ڈاکٹر رضوانہ زرین (شعبہ اردو) کے زیرنگرانی” رسالہ اقبال ریویو کا وضاحتی اشاریہ پر ایم فل کیا تھا۔ نی نسل کے ماہرین وضاحتی اشاریات میں ان کا شمارہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button