نیشنل

انفلوئنزا وائرس کے خوف سے پڈوچیری میں کل سے اسکولوں کو 11 دن کی تعطیلات

حیدرآباد_ 15 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) کورونا کے بعد اب H3N2 وائرس کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں اس وائرس سے اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ کیس مہاراشٹر میں آئے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ ریاست میں اب تک انفلوئنزا وائرس کے 352 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں ایک ہی دن میں انفلوئنزا کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے اور دو لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

 

وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے، پڈوچیری کے تمام اسکولس 16 سے 26 مارچ تک بند کردیئے گئے ہیں۔

پڈوچیری حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں وائرل بخار کے پھیلاؤ کے پیش نظر 16 مارچ سے 26 مارچ تک سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور خانگی  اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے چھٹیوں کا اعلان کیا۔

اسکولی تعلیم کا قلمدان رکھنے والے وزیر داخلہ ناماسیویم نے اسمبلی میں اس سلسلے میں ایک اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھٹیوں کا اعلان اس وقت کیا جب ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر نے کہا تھا کہ 15 سال سے کم عمر کے بچے وائرل بخار کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ جنوری میں H3N2 کے 35، فروری میں 38 اور مارچ میں اب تک 25 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت چھ بچوں سمیت بارہ مریض دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے احمد نگر میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والا نوجوان گزشتہ ہفتے اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے  علی باغ گیا تھا۔ وہاں سے واپس آنے کے بعد اس کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ کووڈ-19 اور H3N2 وائرس سے متاثر تھا۔ اسپتال میں علاج کے دوران پیر کو اس کی موت ہوگئی۔اس نئے وائرس کی وجہ سے کئی ریاستوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دہلی کے تمام دواخانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button