ہیلت

حیدرآباد کے مینا سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کی جانب سے 60 روزہ مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

مینا سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کی جانب سے 60 روزہ مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

 

حیدرآباد، 25 دسمبر 2025:

حیدرآباد کے مینا سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل نے عوام کو معیاری اور کم خرچ طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے 25 دسمبر 2025 سے 20 فروری 2026 تک 60 روزہ مفت میگا ہیلتھ کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

 

اس ہیلتھ کیمپ کے دوران مختلف شعبہ جات میں مفت طبی معائنہ اور مشاورت فراہم کی جائے گی، جن میں جنرل میڈیسن، پلمونولوجی، جنرل سرجری، شعبۂ نسواں و زچگی، آنکھوں کا علاج، آرتھوپیڈکس، یورولوجی، شعبۂ اطفال، ای این ٹی، جلدی امراض، نیفرولوجی اور ڈینٹسٹری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ موسمی اور متعدی بیماریوں جیسے ڈینگو، ملیریا، ٹائیفائیڈ اور وائرل بخار کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے ایک خصوصی فیور کلینک بھی قائم کیا گیا ہے۔

 

ہیلتھ کیمپ کے دوران مریضوں کے لیے خصوصی رعایتوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جن میں طبی جانچ، سرجریز اور آئی پی میڈیکل بلنگ پر 20 فیصد رعایت، چشموں پر 25 فیصد رعایت، الٹراساؤنڈ پر 20 فیصد اور فارمیسی پر 10 فیصد رعایت شامل ہے۔

 

مینا ہاسپٹل میں 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات، جدید آئی سی یو، ماہر نرسنگ اسٹاف، ایمبولینس سہولت اور جدید تشخیصی سہولیات جیسے لیب، سی ٹی اسکین اور ایکسرے دستیاب ہیں۔

 

اس میگا ہیلتھ کیمپ میں نامور ڈاکٹرس اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں ڈاکٹر محمد جواد (جنرل میڈیسن)، ڈاکٹر فہد عبداللہ (پلمونولوجی)، ڈاکٹر محمد نقی زین (جنرل سرجری)، ڈاکٹر صہیبہ شکور (شعبۂ نسواں و زچگی)، ڈاکٹر ہدایت اللہ خان (آفتھلمولوجی)، ڈاکٹر ازیر مسعود (آرتھوپیڈکس)، ڈاکٹر عظمت (ای این ٹی)، ڈاکٹر محمد عمر فاروق (ڈرماٹولوجی)، ڈاکٹر شبانہ نازنین (نیفرولوجی) اور ڈاکٹر محمد نواز (ڈینٹسٹری) شامل ہیں۔

 

اس مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا اعلان ڈاکٹر ہدایت اللہ خان (آفتھلمولوجی) اور ڈاکٹر صہیبہ شکور (شعبۂ نسواں و زچگی) کی نگرانی اور رہنمائی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا۔

 

عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کو ترجیح دیں۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے 040-35262700/701 یا 7396084445/6 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button