دنیا میں ایک اور نیا بلڈ گروپ دریافت – فرانس کی ایک خاتون میں یہ خون پایا گیا

فرانس کی بلڈ ایجنسی EFS نے انکشاف کیا ہے کہ گواڈی لوپ سے تعلق رکھنے والی ایک فرانسیسی خاتون میں ایک ایسا نیا بلڈ گروپ دریافت ہوا ہے جو دنیا میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
اس نایاب خون کی قسم کو ’Gwada negative‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دریافت اس وقت ہوئی جب خاتون کی پندرہ سال پرانی خون کی رپورٹ، جو ایک سرجری سے قبل محفوظ کی گئی تھی، کو دوبارہ جانچا گیا۔ تحقیق سے پتا چلا کہ اس کے خون میں ایسا مخصوص اینٹی جن موجود ہے جو کسی بھی معروف بلڈ گروپ سے میل نہیں کھاتا۔
دنیا میں عام طور پر چار بڑے بلڈ گروپس ABAB )Negative اور Positive( فیکٹرز R 0) اور دو( معروف ہیں۔ لیکن بلڈ گروپ سسٹمز (blood group systems کا مطلب یہ ہے کہ خون میں موجود اینٹی جنز (antigens) کی بنیاد پر مزید پیچیده گروپس بھی ہوتے ہیں، جیسے ، Rh Kell Duffy Kidd وغيره
ای ایف ایس کے مطابق اس دریافت سے دنیا میں خون کے گروپ سسٹمز کی تعداد اب 48 ہو گئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے نایاب خون کی شناخت خون کی منتقلی اور نازک سرجریوں کے دوران زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی