ہیلت

تلنگانہ میں کھانسی کی ” کولڈرف” سیرپ پر پابندی – سیرپ میں زہریلا مادہ پائے جانے کا انکشاف

تلنگانہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے ہفتہ کے روز کولڈرف کھانسی کی سیرپ کے لئے عوامی خبردار کرنے اور استعمال بند کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے، یہ اقدام اس کے استعمال سے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بچوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات کے بعد کیا گیا۔

 

ڈرگس ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ انہیں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بچوں کی ہلاکتوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، جن کا تعلق مبینہ طور پر اس سیرپ سے ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے: "کولڈرف سیرپ (بیاچ نمبر SR-13) کے استعمال کو فوری طور پر بند کریں۔

 

رپورٹس کے مطابق اس بیاچ میں ڈائی ایتھیلین گلائکول (DEG) جیسا زہریلا مادہ ملا ہوا ہے، اس لیے عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ اس شربت کا بیچ نمبر SR-13 اپنے پاس رکھتے ہیں تو فوراً استعمال بند کریں اور مقامی ڈرگ کنٹرول حکام کو اطلاع دیں۔

 

عوام اس دوا کی موجودگی کے بارے میں براہِ راست تلنگانہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کو اس کے ٹول فری نمبر پر بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔ تلنگانہ کے حکام تمل ناڑو میں موجود مینوفیکچرنگ فیکٹری کے اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اس بیچ کی تقسیم اور مارکیٹ میں موجودگی کا پتہ لگایا جا سکے۔

 

تمام ڈرگ انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ریٹیلرس، ہول سیلرس اور ہاسپٹلس کو آگاہ کریں اور مارکیٹ میں دستیاب اس بیچ کے تمام اسٹاک کو فریز کر دیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button