بھوپال کے اسکولی بچوں میں ٹماٹر وائرس

مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں اسکولی بچوں میں ٹماٹر وائرس یا ہینڈ، فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (HFMD) پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔ اس وائرس کی وجہ سے متاثرہ بچوں کے ہاتھ، پاؤں، گھٹنے، گردن اور منہ میں سرخ دانے ظاہر ہوتے ہیں جو بعد میں چھالوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں
۔ ساتھ ہی بچوں کو بخار، گلے میں درد اور جلن کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بیماری ایچینووائرس اور کوکسسیکی وائرس کی وجہ سے پھیلتی ہے اور زیادہ تر چھوٹے بچوں میں، خاص طور پر چھ ماہ سے 12 سال تک کے بچوں میں دیکھی جاتی ہے۔ یہ ایک عام بیماری ہے اور زیادہ تر معاملات میں ایک سے دو ہفتوں میں خود بخود ختم ہو جاتی ہے
۔اس وائرس کا سب سے بڑا سبب ہاتھوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا اور بیت الخلا کے بعد مناسب صفائی نہ کرنا ہے۔ بیماری ایک شخص سے دوسرے شخص میں چھونے، کھانستے یا چھینکتے وقت نکلنے والے ذرات اور جسمانی رطوبتوں کے ذریعہ منتقل ہوتی ہے
۔ڈاکٹرس والدین کو ہدایت دے رہے ہیں کہ متاثرہ بچوں کو اسکول بھیجنے کے بجائے گھر پر آرام کرنے دیں اور اگر بچے میں دل، پھیپھڑوں یا دیگر جینیاتی مسائل ہوں تو خصوصی احتیاط برتیں۔
–