انٹر نیشنل

انڈین ایمبیسی و سعودی یوگا کمیٹی کے زیر اہتمام “10 واں بین الاقوامی یوگا ڈے”

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند ریاض نے سعودی یوگا کمیٹی(سعودی منسٹری آف اسپورٹس) کے تعاون سے 10 واں بین الاقوامی یوم یوگا منایا۔ “یوگا بذات خود و سوسائٹی کے لئے” کے موضوع کے تحت منایا گیا یہ جشن دسوین بین الاقوامی 2024 یوم یوگا کا حصہ تھا۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یوگا ڈے 2024 کے اس جشن کا انعقاد 21 جون 2024 کو پرنس فیصل بن فہد اولمپیک کامپلیکس میں عمل میں آیا۔

 

 

سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے روز مرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت اور انسانی صحت پر اس مثبت اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل نے مزید کہا کہ یوگا انفرادی حیثیت میں اور من حیث المجموع انسان کے لئے ایک بے حد فائدہ بخش عمل ہے۔ صدر نشین سعودی یوگا کمیٹی مسز نوف المرعوی جنہیں حکومت ہند نے پدم شری کے ایوارڈ سے نوازہ ہے نے اور مسز راجیشری چودھری صدر بین الاقوامی یوگا فیڈریشن نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

 

 

اس تقریب میں ہندوستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین، ہندوستانی سفارتکار، ان کے اہل خانہ، دیگر ممالک کے سفارتکار، سعودی وزارت اسپورٹس و وزارت سیاحت کے عہدیداران ، اساتذہ، طلباء نے شرکت کی اور یوگا ڈیمانسٹریشن میں حصہ لیا۔ آخر میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے مہمانان خصوصی، یوگا انسٹکٹرز اور میڈیکل اسپورٹس ٹیم کے اراکین کو یادگاری مومنٹوز پیش کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button